سلسلہ احادیث معتبرہ من وسائل الشیعہ
قبور نبی (ع) آئمہ (ع )کے پاس نماز پڑھنے کا حکم
اس سلسلے میں ہم سب سے پہلے حدیث نقل کرتے ہیں
موثقة ابن فضال : «رأيت أبا الحسن الرضا (عليه السلام) ـ الى أن قال ـ : فألزق منكبه الأيسر بالقبر قريباً من الاسطوانة المخلقة التي عند رأس النبي (صلى الله عليه وآله) فصلى ست ركعات أو ثمان ركعات . . .»
الوسائل 5 : 161/ أبواب مكان المصلي ب 26 ح 4
ترجمہ
حسن بن علی بن فضال بیان کرتے ہیں کہ میں نے عمرہ کے لئے نکلتے وقت امام رضا (ع) کو قبر رسول کو الوداع کرتے ہوئے دیکھا کہ وہ نماز مغرب کے بعد سر کی جانب سے قبر مبارک کے قرئب آئے اور رسول اللہ (ع) کو سلام کیا اور قبر مبارک سے چمٹ گئے ، پھر پیچھے ہٹے اور پھر ان کی دائیں طرف اس طرح کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے کہ ان کا بایاں کاندھا اس ستون کے قریب جو سر کی جانب ہے قبر مقدس سے لگا ہوا تھا . پس وہاں چھ یا آٹھ رکعت نماز پڑھی (موثق)
مندرجہ بالا روایت کی سند موثق (قابل اعتبار) ہے اور اس سے استدلال کرنا صالح ہے .
فوائد الحدیث
مندرجہ بالا حدیث سے ہم کو مندرجہ ذیل فوائد ملتے ہیں
1. نبی (ع) و آئمہ (ع) کے حرم میں نماز پڑھنا مستحب ہے
2. حرم میں نماز پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ قبر نبی و امام (ع) کے دائیں یا بائیں جانب نماز پڑھی جائے اور افضل یہ ہے کہ جانب سر پڑھی جائے
3. نماز گزار کے کھڑے ہونے کا مقام کسی معصوم (ع) کی قبر مقدس کے آگے نہ ہو کیونکہ ایسا کرنا مکروہ ہے اور بعض کے نزدیک حرام لہذا احتیاط اس میں ہے کہ اس سے اجتناب کیا جائے

No comments:
Post a Comment