Wednesday, February 21, 2018

یزیدی فوج شامی لوگ پر مشتمل تھی


شام کے تمام لوگوں پر ، جن کی اکثریت عیسائیوں اور یہودیوں کی تھی ، معاویہ کی خصوصی عنایت ہوتی تھی . لٰٰہذا یہ لوگ پوری طرح یزید بن معاویہ کا ساتھ دے رہے تھے. اس سلسلے میں احمد بن حنبل کا یہ قول بھی لائق مطالعہ ہے


مھنا بن یحییٰٰ شامی سے روایت ہہے کہ میں نے احمد بن حنبل سے یزید بن معاویہ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا


وہ وہی ہے ، جس نے مدینے والوں کے ساتھ جو (ناروا سلوک ) کیا ، سو کیا 


میں نے کہا : اس نے کیا کیا تھا


انہوں نے کہا : یزید نے مدینہ میں اصحاب النبی (ص) کا قتل کیا اور فعل بھی انجام دیے


میں نے کہا: کونسے فعل اور انجام دیے


انہوں نے کہا : اس نے مدینے کو لوٹا تھا


میں نے کہا: کیا ہم اس سے حدیث لے سکتے ہیں 


انہوں نے کہا: نہیں . اس سے حدیث نہیں لینی چاہیئے اور کسی کے لئے یہ جائز نہیں ہے کہ اس سے ایک حدیث بھی لکھے


راوی کا بیان ہے کہ پھر میں نے پوچھا کہ جب اس نے یہ حرکتیں کی تھیں تو لوگوں میں سے کون اس کے ساتھ تھا


انہوں نے جواب دیا 


اھل الشام . شام کے لوگ اس کے ساتھ تھے


میں نے کہا : اور اھل مصر بھی ساتھ تھے


انہوں نے کہا: نہیں . اھل مصر عثمان کے معاملے میں شریک تھے یعنی قتل عثمان میں وہ ساتھ شریک تھے


کتاب السنہ // الخلال// ج 3//ص 520// طبع سعودیہ 


اصول اور قواعد حدیث کے اعتبار سے یہ روایت صحیح ہے


محقق کتاب کہتا ہے کہ یہ قول احمد بن حنبل کی اسناد صحیح ہے






No comments:

Post a Comment

صحیح حدیث امام علی ع کے فضائل اور بارہ آئمہ ع کے نام صحیح حدیث میں

﷽ یہ دو صحیح الاسناد احادیث ہیں ایک امام علی ع کے فضائل بزبان نبی کریم ﷺ اور ایک بارہ آئمہ ع نام سمیت ایک ہی حدیث میں (جس پر بعض اہل سن...