اکثر ناصبی حضرات اپنی کتب میں یہ باور کرانے کی کوشش کرتے ہیں کہ اصول کافی کی تمام روایات صحیح ہیں ،حالانکہ ہم اصول کافی کی ہر حدیث کو صحیح نہیں مانتے بلکہ اس میں بعض ضعیف اور مرسل حدیثیں بھی موجود ہیں . چنانچہ اھل تشیع کے مجتہد اعظم سید ابوالقاسم الخوئی (رہ ) علم رجال کے موضوع پر اپنی شہرہ آفاق کتاب معجم رجاالحدیث میں روایات اصول کافی کے متعلق لکھتے ہیں
اور ہم نے جو کہا ہے کہ اصول کافی کی تمام روایات صحیح نہیں ہیں .اس کی یہ امر بھی تاکید کرتا ہے کہ شیخ صدوق (رہ) اور ان کے شیخ محمد بن حسن (رہ ) بھی اصول کافی کی تمام روایات کو صحیح نہیں سمجھتے تھے کیونکہ کافی میں بعض روایات ضعیف بھی ہیں
(معجم رجال حدیث ،ج 1، ص 92)
No comments:
Post a Comment