غالی حضرات شہادت ثالثہ در تشہد کے اثبات میں بیان کرتے ہیں کہ شیخ طوسی (رہ) نے مصباح المتھجد میں جو تشہد بیان کیا ہے اس میں شہادت ثالثہ کی گواہی کا ذکر موجود ہے مگر جب ہم مصباح المتھجد کی جانب رجوع کرتے ہیں تو اس میں موجود تشہد میں کہیں بھی شہادت ثالثہ کا ذکر نہیں پاتے ہیں بلکہ وہاں تشہد اس طرح مروی ہے
فإذا جلست للتشهد في الرابعة على ما وصفناه قلت
بسم الله وبالله والأسماء الحسنى كلها لله أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمدا عبده ورسوله صلى الله عليه وآله أرسله بالهدى ودين الحق ليظهره على الدين كله ولو كره المشركون التحيات لله والصلوات الطيبات الطاهرات الزاكيات الرائحات الغاديات الناعمات لله ما طاب وطهر وزكا وخلص وما خبث فلغير الله أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمدا عبده ورسوله أرسله بالحق بشيرا ونذيرا بين يدي الساعة وأشهد أن الجنة حق وأن النار حق وأن الساعة آتية لا ريب فيها وأن الله يبعث من في القبور وأشهد أن ربي نعم الرب وأن محمدا نعم الرسول أرسل أشهد أن ما على الرسول إلا البلاغ المبين اللهم صل على محمد وآل محمد وبارك على محمد وآل محمد وارحم محمدا وآل محمد كأفضل ما صليت وباركت ورحمت وترحمت وتحننت على إبراهيم وآل إبراهيم إنك حميد مجيد السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته السلام على جميع أنبياء الله وملائكته ورسله السلام على الأئمة الهادين المهديين السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين
مصباح المتھجد // طوسی (ر) // تحقیق : الشیخ حسین الاعلمی//ص 54// طبع ثانیہ 2004// موسستہ الاعلمی للمطبوعات بیروت
مومنین ملاحظہ کریں کہ غلاۃ کس قدر جھوٹ اور خیانت کرتے ہیں ، یہاں پر ہم کو امام صادق (ع) کا فرمان یاد آتا ہے کہ
امام جعفر صادق (ع) فرماتے ہیں : بعض غالی اس قدر جھوٹے ہیں کہ شیطان کو بھی ان کے جھوٹ کی ضرورت پڑ جاتی ہے
سفینتہ البحار//شیخ عباس قمی // ج 6 // ص 666// طبع قم ایران
اب یہاں پر غلاۃ ,مومنین کو دھوکہ دیتے ہیں کہ آیت اللہ بروجردی (ر) نے اپنی کتاب جامع احادیث الشیعہ میں جو تشہد مصباح المتھجد کے حوالے سے نقل کیا ہے اس میں شہادت ثالثہ کا ذکر ہے
غلاۃ کا رد
سب سے پہلی خیانت جو غلاۃ کرتے ہیں کہ وہ جامع احادیث الشیعہ کو آقائی بروجردی کی کتاب بتاتے ہیں حالانکہ یہ کتاب آقائی بروجردی کی نہیں ہے بلکہ اس کتاب کا مکمل نام ہے جامع احادیث الشیعة فی احکامِ الشریعة اور اس میں فقہی احادیث کو جمع کرنے والے مئولف کا نام ہے : اسماعیل معزّی ملایری
اصل میں یہ کتاب آیت اللہ بروجردی (ر) کے خرچے پر چھپی تھی ، اس میں احادیث کو جمع کرنے والے کوئی اور عالم ہیں
جامع احادیث الشیعہ کے پہلے ایڈیشن میں جو تشہد مصباح المتھجد سے نقل کیا گیا اس میں شہادت ثالثہ درج تھا مگر دوسرے ایڈیشن میں خود جناب اسماعیل معزّی ملایری نے مصباح المتھجد کے مخطوطات سے مزید تحقیق کر کے اس کی اصلاح کر دی اور یہ بات انھوں نے خود جامع احادیث الشیعہ کے دوسرے ایڈیشن میں اس کی وضاحت کی ہے
اصل میں مصباح المتھجد کا ایک نسخہ جو کویت سے شیخیوں کی زیر نگرانی چھاپہ تھا اس نسخہ میں شہادت ثالثہ کا اضافہ کیا گیا تھا ، اور جامع احادیث الشیعہ کے پہلے ایڈیشن میں مولف جناب اسماعیل معزّی ملایری نے اس کو درج کیا تھا مگر جب مصباح المتھجد کے پرانے نسخے اور مخطوطات سے تحقیق کی گئی تو معلوم ہوا کہ یہ شیخی غلاۃ کی خیانت ہے تو بعد میں جامع احادیث الشیعہ کے دوسرے ایڈیشن میں اس کی اصلاح کر دی گئی ، تحقیق کے طالب حضرات جامع احادیث شیعہ کے مولف جناب اسماعیل معزّی ملایری کا بیان دوسرے ایڈیشن میں دیکھ سکتے ہیں
بالفرض ہم یہ مان لیں کہ مصباح المتھجد میں شیخ طوسی (ر) نے جو تشہد بیان کیا ہے اس میں شہادت ثالثہ کا ذکر ہے (مگر حقیقت میں ایسا نہیں ہے) تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ شیخ طوسی نے اپنی دو عظیم کتابیں "تہذیب الاحکام " اور " استبصار" میں کیوں نہیں نقل کیا شہادت ثالثہ والا تشہد ، جبکہ ان کتب میں بااسناد تشہد مروی ہے ، حتیٰٰ کہ طویل تشہد جو ابو بصیر (ر) سے تہذیب میں مروی ہے اس میں بھی شہادت ثالثہ کا ذکر نہیں کیا ہے جبکہ مصباح والا تشہد مرسلا`` نقل کیا گیا ہے یعنی بغیر کسی سند کے نقل کیا گیا ہے . اصول حدیث و فقہ کے اصول کے تحت جو تشہد تہذیب و استبصار میں نقل کیا گیا ہے وہ قابل اعتماد ہے اور اس سے استدلال کیا جائے گا جبکہ مصباح المتھجد والا تشہد مرسلا`` نقل ہونے کی وجہ سے رد کر دیا جائے گا.
الحمد اللہ ! تمام صحیح روایات سے یہ بات بخوبی ثابت ہوجاتی ہے کہ آئمہ معصومین (ع) کی نماز میں تشہد میں شہادت ثالثہ کا کہیں ذکر نہیں پایا جاتا اور جو کوئی اس کو نماز میں تشہد میں پڑھتا ہے اس کی نماز باطل ہے اور وہ دین میں بدعت کا مرتکب ہوتا ہے کیونکہ شہادت ثالثہ تشہد میں کسی بھی امام معصوم (ع) سے ثابت نہیں جیسا کہ صحیح الاسناد روایات سے واضح ہے
No comments:
Post a Comment